• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹن میں عالمی کشمیر کانفرنس آج منعقد ہوگی

برمنگھم (ابرار مغل) آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر نورالعارفن صدیقی کی سرپرستی و قیادت میں عالمی کشمیر کانفرنس بعنوان جنوبی ایشیا میں قیام امن آج مورخہ19اکتوبر بروز ہفتہ شام چھ بجے آسٹن کے مقامی ہال میں منعقد پذیر ہورہی ہے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر مسعود خان ہوں گے جبکہ کانفرنس میں دیگر اعلیٰ سیاسی و سماجی قیادت سمیت ممبران پارلیمنٹ، مقامی کونسلرز اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام کرنے والے متحرک رہنما شرکت کریں گے۔ عالمی تحریک تحفظ ناموس رسالت کے قائد مرحوم پیر علائو الدین صدیقی کے جانشین و میزبان کانفرنس صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی نے بتایا ہے کہ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ مقبوضہ وادی کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس تحریک میں علما و مشائخ کے کردار کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم و محکوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ کانفرنس اس سلسلے پہلی کڑی ہے۔ انشاء اللہ یہ سلسلہ آزادی کشمیر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین