• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو مل کر آزادی کی جدوجہد کرنا ہوگی، سعید مغل

برمنگھم (ابرار مغل) مغل ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین محمد سعید مغلMBEنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق خود کشمیری ہیں اور ہر طرح کے مذاکرات میں بنیادی فریق کو شامل کئے بغیر یہ مسئلہ کبھی بھی حل نہیں ہوسکتا ہے۔ دونوں طرف کی قیادت اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کیلئے جدوجہد کرے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے کو کشمیری قبول نہیں کریں گے۔ مقبوضہ وادی میں نافذ بدترین کرفیو کو ہٹانے کیلئے پاکستان موثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ کشمیری عوام کے براہ راست اقوام متحدہ کے مبصرین سے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سب کو مل کر اپنی مکمل آزادی کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔
تازہ ترین