• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کو یوم سیاہ کے حوالے سے زاہد راجہ کی زیرصدارت اجلاس

اسلاؤ (پ ر ) کشمیر کمیٹی سلاؤ ، انگلینڈ UK کے چیئرمین محمد زاہد راجہ کی زیر صدارت اجلاس سلاؤ برکشائر میں منعقد ہوا جس میں 27اکتوبر 2019ء بروز اتوار یوم سیاہ پر منعقدہ لندن مظاہرہ میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین محمد زاہد راجہ( پی ٹی آئی ) کی زیر سرپرستی اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برٹش کشمیری لیڈر اور کشمیر کازء سے ہمدردی رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے چوہدری محمد افضل(ن لیگ )، راجہ اسحاق خان (مسلم کانفرنس) ، راجہ گلنواز خان ( جموں کشمیر لبریشن فرنٹ)، رومی ملک، محمد وقاص (امیگریشن لائرز )، ساجد راجہ ( ن لیگ )، راجہ ریاست، چوہدری عبدالرزاق، محمد حفیظ، شہاب قریشی، راجہ وقاص اورچوہدری افتخار کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ بلا تفریق ذات، برادری و سیاست کشمیر کیلئے سب متحد ہو کر ایک ساتھ چلیں گے۔ سلاؤ سے مظاہرین کو لندن لانے اور لے جانے کیلئے کوچیں بُک کروا لی گئی ہیں۔ اس مرتبہ یوم سیاہ کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن سے براستہ ٹریفالگر اسکوائر، انڈین ہائی کمیشن لندن تک مارچ بھی کیا جائے گا۔ جس میں برطانیہ بھر سے ہزاروں کشمیری بھارت کے خلاف احتجاج میں شریک ہونگے۔
تازہ ترین