• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری جمشید چیمہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے جنرل سیکرٹری مقرر

لندن (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ نے باہمی مشاورت سے فرانس کی ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جمشید چیمہ کی انسانی حقوق کیلئے گرانقدر خدمات کودیکھتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کاجنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ نے فرانس میں اوورسیزپاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت، ان کیلئے آسانیاں پیداکرنے، ستم زدہ افراد کی بحالی اورمختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے چوہدری جمشید چیمہ کانام جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو نے اس منصب کیلئے چوہدری جمشید چیمہ کو درست انتخاب قراردیتے ہوئے ان کے نام کی بھرپور تائید کی اوران کی تقرری کوسراہا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے چوہدری جمشید چیمہ کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے نامزدجنرل سیکرٹری چوہدری جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فرانس ایک مہذب ومتمدن ملک اور اس کے عوام مجموعی طورپر باشعور ہیں۔انسانیت کیلئے اہل فرانس کا مثبت رویہ دوسری اقوام بالخصوص بھارت کیلئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بحران پر فرانس کے عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے اوروہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کےخلاف سراپااحتجاج ہیں۔
تازہ ترین