• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کے منتخب آفیشل جائش جارج پر غبن کا الزام

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے منتخب جوائنٹ سیکریٹری جائش جارج اور سابق آل رائونڈر منوج پربھاکر پر کرپشن اور دھونس جمانے کے الزامات لگ گئے۔ بورڈ کے نئے سیٹ اپ میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے جارج پر رانچی میں ڈھائی کروڑ روپے کے غبن کا الزام لگایا گیا ہے۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران کا کہنا کہ جارج نے بطور خزانچی اور دیگر عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیتے وقت فنڈز میں خورد برد کی ہے۔ انہوں نے جارج کے خلاف انکوائری اور آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر پربھاکر کےخلاف فلیٹ پر قبضے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ درخواست سندھیا شرما پنڈت نامی فلیٹ کی مالک نے دی تھی۔ سندھیا کے مطابق وہ لندن میں رہتی ہیں، فلیٹ خالی تھا جس پر اسی عمارت کے رہائشی پربھاکر نے پراپرٹی ایجنٹ کی مدد سے جعلی کاغذات بنواکر قبضہ کرلیا اور اپنے دوست کو ٹھہرادیا ہے۔ اطلاع ملنے پر وہ دہلی پہنچیں اور اپنے فلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر قابض شخص نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مذکورہ پراپرٹی ایجنٹ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پربھاکر کو بھی تفتیش کیلئے طلب کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ دوسری جانب پربھاکر کا کہنا تھا کہ 23برس سے یہاں مقیم ہیں، انہوں نے کبھی سندھیا کو نہیں دیکھا، وہ نہیں جانتے کہ فلیٹ میں کون رہتا ہے۔

تازہ ترین