• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کو بھارت میں کلین سویپ سے بچنے کا چیلنج

ملتان (۱سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے لئے دورہ بھارت کے تیسرے و آخری ٹیسٹ میں شکست سے بچ جانا ہی بڑا کارنامہ ہوگا جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کلین سویپ پر نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہے ۔مہمان ٹیم میں اوپنر ایڈن مارکرم کی جگہ زبیر حمزہ کو کھلائے جانے کا امکان روشن ہے ۔ دوسری تبدیلی ڈین پیڈٹ کی واپسی ہوگی۔ رانچی کی وکٹ بیٹسمینوں اور پھر اسپنرز کے لئے سازگار ہوگی۔ گزشتہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بھارتی کپتان ویرات کو ہلی کو بطور کپتان 5000 رنز مکمل کرنے کے لئے 4 رنزدرکار ہیں۔ جنوبی افریقا کے لئے پہلے 2میچز میں واضح شکست کے بعد جیتنا ناممکن سا لگتا ہے اگر فاف ڈو پلیسی کامیاب ہوگئے تو وہ دنیا کے دوسرے کپتان ہونگے جو ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم سے بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتیں گے،کوہلی اپنی کپتانی میں ہوم گرائونڈ پر صرف ایک ٹیسٹ 2017 میں پونے کے مقام پر آسٹریلیا سے ہارے ہیں۔

تازہ ترین