• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر ٹیم کے تجربہ کار ترین بیٹسمین، ٹرپل سنچری اسکور کرچکے

کراچی (جنگ نیوز) اظہر علی کا شمار اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین کے طور پر ہوتا ہے۔ انہوں نے جولائی 2010 میں لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کاآغاز کیا تھا۔ وہ اب 73 ٹیسٹ میچز میں 5669رنز 43.27 کی اوسط سے اسکور کرچکے ہیں۔ ان کے کیریئر میں 15سنچریاں اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 302 رنز ناٹ آئوٹ ہے۔ تاہم گذشتہ دو سال سے وہ ٹیسٹ میچوں میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی 25 ٹیسٹ اننگز میں صرف ایک سنچری اسکور کرسکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز میں دو بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اس سیریز میں ان کا سب سے بڑا اسکور 36رنز تھا۔ وہ مصباح کی غیرموجودگی میں ایک ٹیسٹ میں کپتانی کر چکے ہیں جس میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین