• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) زین پنجوانی، حشیش کمار اور ابراہیم خان کراچی کلب سینئر اور جونئیر چیمپئن ٹینس شپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔ انڈر 18سنگلز کے پہلے رائونڈ میں حشیش کمار نے عبداللہ خان، زین پنجوانی نے اشعر صدیقیاور ابراہیم خان نے نور مصطفی کوزیر کیا۔انڈر 14سنگلز میں رائونڈ میں طلحہ امان نے ہمن کمار، عبداللہ آفتاب نے شامن، ابراہیم نعمان نے روحان شاہ، سید رحیم وقار نے عبدالاحدر رضوان اور حسنین خرم نے عباد سرور کو ہرایا۔
تازہ ترین