• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد کے ارکان نے جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اورتفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان جی ایم اسٹیڈیم ارشد خان کے وفد کو بریف کیا۔ چار رکنی وفد میں کرنل عتیق الزماں ، کمانڈر رحیم حسین ، محمد شریف اور راسل رانا شامل ہیں۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے گی بنگلہ دیش کی انڈر 16 ٹیم دسمبر جبکہ سینئر ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔وفد لاہور اور راولپنڈیبھی جائے گا۔

تازہ ترین