• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ مشکل تھا، ٹیم کی بہتری کیلئے کیا، احسان مانی

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کرنا ٹیم کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دکھائی دیں گے۔ دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ میں سب سے اہم ذمہ داری ہے جو دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل نمایاں کارکردگی دکھانے اور انتھک محنت کے نتیجہ میں ملا ہے۔ دوسری جانب قومی کر کٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے سابق بے تاج بادشاہ سرفراز احمد نے قیادت سے محرومی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی۔ اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں ساتھ دینے پر کوچز، ساتھی کھلاڑیوں، سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔   

تازہ ترین