کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ 22 رنز پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد سدرن پنجاب کے محمد محسن اور زین عباس کے درمیان 120 رنز کی شراکت ہوئی۔ محمد محسن نے 39 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ زین عباس نے 45 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کے پانچ وکٹ 68 رنز پر گرگئے تھے۔ محمد سعد نے 46رنزاسکور کیے ۔پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ضیاءالحق اور محمد عمران نے3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو3 رنز سے زیر کیا۔ فاتحٹیم نے172 رنز بنائے۔ مہران ابراہیم نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 8 چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔ اوپنرز نبی گل نے 45 اور کامران غلام نے 44 رنز اسکور کیے۔نعمان علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ناکامٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بناسکی۔ فیضان ریاض 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔