• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانچی :پروٹیز کھلاڑی ہوٹل سے ناخوش ،شائقین بھی منہ پھیر گئے

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان ایم ایس دھونی کے آبائی عالاقے جھارکھنڈ کے رانچی سٹیڈیم میں جنوبی افریقا و بھارت ہفتے سے سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے،میزبان ملک کو یہاں 2 محاذ پر شرمندگی و کوفت کا سامنا ہے،سب سے قبل تو مہمان کھلاڑیوں کو جس ہوٹل میں قیام کے لئے بھیجا گیا وہاں ناکافی سہولیات کی بنیاد پر پروٹیز پلیئرز نے سخت شکایات کیں جس کے بعد انہیں جمعرات کو دوسرے ہوٹل لے جایا گیا وہاں بھی مشکلات کم نہ ہوئیں تو ٹور منیجمنٹ اسٹاف نے باقاعدہ شکایت کی ہے لیکن کھلاڑی بدستور ناخوشگوارماحول میں قیام پر مجبور ہیں۔ دوسری ہزیمت اب تک کی یہ ہے کہ پہلے دن کے کھیل کی1500ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔
تازہ ترین