• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

اپوزیشن سے بات چیت کے لئے تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سات ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر شفقت محمود، پیر نور الحق قادری، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر شامل ہیں۔

چیئرمین کمیٹی پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے۔

ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، پوری کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین