• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی  خسارہ کم ہوگیا، اسٹیٹ بینک

کراچی (مانیٹرنگ سیل) پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہوا جوگزشتہ سال اسی عرصے میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا جبکہ درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا۔

وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لانے لگی ہیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہوگیا اور جولائی تا ستمبر جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ خسارہ 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں بہتری اور درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ ڈالر کم ہوگیا، جولائی تا ستمبر تجارتی خسارے کی مالیت 4 ارب 99 کروڑ ڈالر رہی۔

تازہ ترین