• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی لمحے میں سرفراز تینوں فارمیٹس سے باہر، اظہر ٹیسٹ، بابر T20 کے کپتان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل میچوں میں ناقص کا رکردگی سے دوچار سرفراز احمد پی سی بی کے ہاتھوں بھی شکار ہوگئے، جمعے کو انہیں تینوں فار میٹ کی کپتانی سے محروم کردیاگیا،

اس طرح تینوں طرز کی کر کٹ سے ان کی بطور کپتان کا راج بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا،ان کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی فار میٹ کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا، ون ڈے کے کپتان کے لئے کسی کی تقرری نہیں کی گئی،جمعے کی صبح پی سی بی کےچیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملاقات کی جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں جس پر سرفراز احمد نےانکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا،

دوسری جانب ذرائع کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصل آباد میں جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان بابراعظم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں اذیت ناک شکست اور قومی ایونٹ میں خراب کار کردگی کی وجہ سے سرفراز احمد کے ستارے گردش میں تھے ،

پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ اگلے برس ہالینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز سے قبل کیا جائے گا۔

پاکستان اور ہالینڈکے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز 4سے 9جولائی 2020 تک کھیلی جائے گی۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سیزن 20-2019 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے،

اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ بابر اعظم کو آئندہ برس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی اظہر علی اور بابراعظم کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے،

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح پی سی بی کےچیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملاقات کی جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں جس پر سرفراز احمد نےانکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے جس کے بعد ان کو تینوں فار میٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا گیا۔

تازہ ترین