• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے اہل قلم کی 2روزہ کانفرنس کا اختتام

لاہور (میگزین رپورٹ) لاہور گیریژن یونیورسٹی (شعبہ اردو) کے زیراہتمام پاک فوج کے اہل قلم کی دو روزہ کانفرنس ختم ہوگئی۔کانفرنس کا انعقاد پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ہوا۔ افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی میجر جنرل ثاقب محمود ملک (ہلال امتیاز) ڈی جی رینجرز تھے۔ صدارت میجر جنرل (ر) عبیدین زکریا ہلال امتیاز ملٹری نے کی۔ مقررین میں ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر محمد ارشد اویسی اور دیگر معروف اہل قلم شامل تھے۔ اس موقع پر تحقیقی و تنقیدی مجلہ ’’نور تحقیق‘‘ کا خصوصی شمارہ بھی شائع کیا گیا۔ جس میں اہل قلم کے 62مضامین شامل ہیں۔ کانفرنس ہال میں پاک فوج کے 203اہل قلم کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔

تازہ ترین