• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر میں سنیما اور اسنوکر کلب پر ”خبرناک“ میں ہوگی بات

کراچی (جنگ نیوز) عارف علوی، مراد علی شاہ اور عثمان بزدار (ڈمیز) کا ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں بحث مباحثہ ہوگا۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) عارف علوی کا کہنا تھا کہ کاش شہزادی کے دانت میں درد ہوتا اور میں علاج کرتا۔ مختلف سوالوں کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ صدر ہی بنانا تھا تو الیکشن میں اتنا پیسہ ضائع کیوں کرایا؟۔ پروگرام کے دوران ایوان صدر میں بننے والے سنیما اور اسنوکر کلب کے حوالے سے بھی دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنزو مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین