• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر آئندہ پانچ دس سال میں حل ہونیوالا نہیں‘ڈاکٹر رابعہ

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی مشاورتی کونسل برائے خارجہ امور کی رکن ڈاکٹر رابعہ اختر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال میں ہمیں بھارت کے ساتھ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہئے بلکہ کشمیر سے بھارتی کرفیو کاخاتمہ ہونے کا انتظار کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی میں ادارہ برائے بین الاقوامی امور پاکستان میں کشمیر:"اے نیوکلیئر فلش پوائنٹ ــــ"کے عنوان سے منعقدہ سینما ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر رابعہ اختر نے مزید کہا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوگا اور نہ یہ مسئلہ آئندہ پانچ،دس سالوں میں حل ہونے والا ہے،پاکستان گذشتہ ۷۰ سالوں میں اس طرح سے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر نہیں کرسکا تھا جس طرح بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں گذشتہ ۷۵ دنوں میں کرفیو نافذ کرکے اقوام عالم کو کشمیری کی طرف دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔

تازہ ترین