• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہور برلاس کوپی آئی او لگا نے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر نیوز رپورٹر) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی او طاہر خوشنود کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہیں ڈائریکٹر جنرل انفا رمیشن سروس اکیڈمی تعینات کیا جا ئے گا۔ وہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں ۔ وہ دسمبر میں مدت ملازمت پوری کرکے ر یٹائر ہو جائیں گے۔ان کی جگہ ڈی جی انفار میشن سروس اکیڈمی اور انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ظہور بر لاس کو نیا پی آئی او ( پرنسپل انفا ر میشن افسر )لگا نے کی تجویز ہے ۔ وزارت اطلا عات و نشریات نے اس ضمن میں سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجو ادی ہے جسے منظوری کیلئے وزیر اعظم آفس کو بھجو ایا گیا ہے۔
تازہ ترین