• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسیداحمدخان نے ہارتے مسلمانوں کوکتاب اورقلم تھمایا،مقررین

لاہور (نیوزرپورٹر) سر سید احمد خان کی 202 ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات اور لبرل ہیومن فورم کے اشتراک سے ’’سرسید خرد مندوں کے امام‘‘کے موضوع پر سیمینار ہوا۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ سر سید کی زندگی سے اہم پیغام ملتا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی‘سر سید کے تعلیمی اداروں خصوصاً علی گڑھ یونیورسٹی کے باعث ایسے افراد کی ایسی کھیپ تیار ہوئی جس نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ۔ سجاد میر نے کہا کہ سر سید نے اپنی کتاب کے ذریعے ایک فرنگی کی حضور ؐکی شان میں گستاخی پر مبنی کتاب کا جواب دیا۔ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ قلم کی طاقت کے ذریعے برصغیرکے ہارتے ہوئے مایوس مسلمانوں کی ہمت بڑھائی اور انہیں قلم و کتاب تھمایا تاکہ وہ آزادی کیلئے عملی تیاری کریں ۔ لبرل ہیومن فورم کے صدر افضال ریحان، ڈاکٹر نوشینہ سلیم ، ڈاکٹر شبیر سرور نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔
تازہ ترین