• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کے سمگل شدہ سگریٹ، کاسمیٹکس، چاکلیٹس اور دیگر اشیاءبرآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) محکمہ کسٹم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ا سمگل شدہ ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ، بھارتی نسوار، شیشہ فلیور، کاسمیٹکس، چاکلیٹس اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔متعلقہ تاجروں نے کسٹم حکام کے خلاف گنج منڈی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم پو لیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹم عارف نظام نے بتایا کہ چار منزلہ پلازہ میں قائم گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم سامان قبضے میں لیا گیا ۔ اس وقت کوئی تاجر اس سامان کی ملکیت تسلیم نہیں کررہا لیکن مکمل جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج کریں گے اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
تازہ ترین