• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ سے زیادہ خواتین کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن کے تربیتی کورس میں بتایا گیا کہ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کی مہم کامیاب رہی اور 20لاکھ سے زیادہ خواتین کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کرلئے گئے ، الیکشن کمیشن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی نگرانی میں پولٹیکل فنانس ،جینڈر الیکشن اور لیگل فریم ورک پر تربیتی کورس مکمل ہو گیا ،8 ہفتوں پر محیط تربیتی کورس سے جارجیا کی مس ناطیہ ، آصف علی عاصم ،نعیم احمد، نذر عباس، عبدالقیوم ،نگہت صدیق ،یو این ڈی پی کے قاسم جنجوعہ ،سلمیٰ حسن اور اکرام اللہ نے خطاب کیا۔ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے 29 افسروں نے کورس میں شرکت کی، جمعہ کو اختتامی تقریب ہوئی،جامع کورس میں افسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انتخابی معاملات ، الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز2017 پر تربیت دی گئی ۔
تازہ ترین