• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈ پرصحافی کالونی میں قبضہ گروپ متحرک ، متاثرین کی وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

اسلام آباد ( وقائع نگار) اڈیالہ روڈ پر واقع صحافی کالونی میں قبضہ گروپ متحرک ہوگیا ۔1997 سے میڈیا ورکرز صحافیوں کے لیے ایک ہائوسنگ سوسائٹی بنائی گئی تھی۔ اب بااثر قبضہ گروپ نے صحافی کالونی کی چاردیواری توڑ کر پلاٹوں پر قبضہ کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کا تعلق اپوزیشن کی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔اس کالونی میں بیوائوں کو بھی پلاٹ دیئے گئے تھے مگر غریبوں کی زمین پر دھونس دھاندلی سے قبضہ کیا جارہا ہے ۔ میڈیا ورکرز نے وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ وزیر اعلی ٰ عثمان بزدار، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی کی چار دیواری کو نقصان پہنچانے اور قبضوں کی کوشش پر قانونی کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین