• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم حضرت امام حسینؓ جلوس کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں جلوس کی سکیورٹی کیلئے انتظامات اور سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ 15سو سے زائد پولیس اہلکار جن کی معاونت پاکستان رینجرز کریگی جلوس کو تحفظ فراہم کرینگے۔ چہلم کا مرکزی جلوس اثنائے عشری امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکلے گا اور مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا وہیں اختتام پذیر ہو گا۔
تازہ ترین