• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5مدراینڈ چائلڈہسپتال بنائیں گے، صوبائی وزیر صحت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں انیسویں نیشنل پیڈریٹک کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کاانعقادپاکستان پیڈریٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے کیاگیا پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے کانفرنس کی اہمیت اورایجنڈاپرروشنی ڈالی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقادپرمنتظمین کومبارکباددیتی ہوں۔ حکومت پنجاب صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پانچ مدراینڈ چائلڈہسپتال بناکرماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنائے گی۔بچوں کووبائی امراض سے بچانے کیلئے آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈہیلتھ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرناہمارابنیادی مشن ہے۔ہمارے معاشرے میں بچوں کی نشوونماء کارک جانامعمول بنتاجارہاہے۔ بچوں کوبچپن سے ہی ہاتھ دھونے اورصاف ستھرارہنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی پوری کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں آگاہی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ بچے کی مناسب نشوونماء کیلئے ماں کے دودھ کی بنیادی اہمیت ہے۔ ہرماں کوبچپن سے ہی اپنے بچے کی نشوونماء کی فکرہونی چا ہیے۔ صاف پانی کے استعمال سے درجنوں بیماریوں سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے۔
تازہ ترین