• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتیں 2023ءکے انتخابات کا انتظار کریں،چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج نہیں 2023کے انتخابات کا انتظار کریں، جب عوام نے ہمیں 5سال حکومت کا مینڈ یٹ دیاہے تو اپوزیشن کے پاس استعفیٰ مانگنے کا کوئی جواز نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم این اے ملک نواب شیر وسیر اور شوکت بسراء کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نرپنجاب سے پاکستان میں سپین کے سفیر مینول ڈورین نے بھی ملاقات کی۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہے اور ہم سپین سمیت دنیا بھر کے سر مایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سر مایہ کاری کر یں ہم انکو مکمل سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی منصوبہ مکمل طور پر فلاپ ہو اہے۔
تازہ ترین