• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار کاائیر کوالٹی اورسموگ سے آگاہی کیلئے ڈیسک قائم کرنےکااعلان

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے ائیر کوالٹی اور سموگ سے آگاہی کیلئے ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ڈیسک کا 21 اکتوبر کو افتتاح کرینگے۔یہ اعلان پریس کانفرنس میں ہائیکورٹ بار کے نائب صدر کبیر چوہدری، سیکرٹری فیاض رانجھا اور ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل نے کیا، چیئرمین ہائیکورٹ بار ماحولیاتی کمیٹی اشفاق احمد کھرل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں دھند، گرد اور دھوئیں کی آمیزش سے سموگ پیدا ہوتی ہے، ہر سال شہری سموگ سے متاثر اور انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ائیر کوالٹی اینڈ سموگ سے آگاہی کیلئے 21 سے 25 اکتوبر تک ڈیسک لگایا جائیگا، لاہور ہائیکورٹ بار کے نائب صدر کبیر چویدری نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ڈیسک کا افتتاح کرینگے، سیکرٹری ماحولیات پنجاب سلمان اعجاز بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے ۔
تازہ ترین