• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت سے وابستگی اعزاز‘عوامی خدمت جاری رکھیں گے‘مولاناعبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)سا بق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ جمعیت کا اسلام آباد کا آزادی مارچ اہم سنگ میل ثابت ہوگا کارکن مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں، آزادی مارچ اسلام آباد میں پوری قوم شریک ہوگی ،انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے پرامن اندازمیں جدوجہد کررہے ہیں ،پرامن آزادی مارچ میں رکاوٹیں پیدا کرنا نیک شگون نہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ،مہنگائی اور عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ جمعیت عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے لئے ایک محفوظ چھتری ہے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں تیز کردیں، جمعیت سے وابستگی اعزاز کی بات ہے اور اسکے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین