• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیاگیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت طلباء اسلام(نظریاتی) پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدرحافظ سید نورنے تنظیم کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی کنوینرکی آمرانہ سوچ کی وجہ سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے تنظیمی اصول پامال ہوئے، جس کی وجہ سے تنظیم گزشتہ 2 سال سے تنزلی کا شکار ہے، اس ضمن میں مخلص دوستوں کااجلاس 18جولائی کو لاہورمیں طلب کیاگیا۔ جس میں متفقہ طورپرفیصلہ کرکے جے ٹی آئی نظریاتی کی تنظیم نوکرکے مرکزی عبوری ڈھانچہ عمل میں لایاگیااور تنظیم کا نام تبدیل کرکے مرکزی جمعیت طلباء اسلام (نظریاتی) پاکستان رکھ دیاگیا اور12اکتوبر کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجھے تنظیم کا مرکزی صدراورشہبازعالم فاروقی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔وہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔انہوں نے تنظیم کی تشکیل نو کیلئے پہلے مرحلے میں مرکزی مجلس عاملہ کے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا۔ جس کے مطابق دیگر عہدیداران میں نائب صدردوئم گلاب شاہ،نائب صدرسوئم فرحان خان محسود،جنرل سیکرٹری شہبازعالم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدقاسم کمبوہ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ نذیراحمد شمشیری،سیکرٹری مالیات سکندرصفدر،ڈپٹی سیکرٹری مالیات انجینئر قاضی صداقت اللہ،معاون مالیات سمان اللہ وزیر ،سیکرٹری اطلاعات شان الدین معصوم،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدعیسیٰ خان درانی،نائب صدرچہارم صدام کاکڑ، نائب صدرپنجم جاسم تہیم منتخب ہوئے ۔اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے آزادکمیشن تشکیل دے کر وائس چانسلرکو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ تحقیقات پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔ 
تازہ ترین