• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی کے واقعات قومی اقدارکے مالک صوبے کیلئے شرمناک ہیں، ایچ ایس ایف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہزارہ اسٹودنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر ناظر حسین لطیف نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات قبائلی روایات و قومی اقدا رکے مالک صوبے میں شرمناک ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایچ ایس ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مجتبیٰ طاہر ، الطاف حسین ، زاکر حسین چنگیزی اور اشرف علی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز کے ذریعے طالبات کو بلیک میل کرنے کے دل دہلادینے والے انکشاف سے یہ کہنا درست ہوگا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ، بالخصوص گزشتہ ادوارمیں من پسندافرادکوبھرتی کرکے جس طرح ترقیاںدی گئیں اس کی نظیرنہیں ملتی ۔جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرنے کا گھناونا اقدام ایک بڑے نیٹ ورک اور بااثر افراد کے بغیر ناممکن ہے ، واقعے کی شفاف تحقیقات عمل کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ جامعہ بلوچستان میں گزشتہ دس سال کے دورمیں تمام اسامیوںپر ہونے والی ترقیوں سمیت اس غیراخلاقی اقدام کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیٹی تشکیل دی اور تمام ذمہ داروں کو شامل تفتیش کیا جائے اور وائس چانسلر کواخلاقی طور پر مستعفی ہوکر یہ بات تسلیم کرنی چاہئے کہ ان کے دورمیں صوبے کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پر واقعات ہوئے ہیں۔
تازہ ترین