• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلالپور کیلئے نئے ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں:ڈپٹی کمشنر

ملتان،جلالپور پیروالہ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کو جلالپور پیروالا میں سی پیک کے تحت انڈسٹریل زون قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، انڈسٹریل زون کے قیام سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،یہ بات انہوں نے میونسپل ہال جلالپور پیروالا میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کی،انہوں نے کہا کہ کھارے پانی کی وجہ سے حکومت جلالپورپیروالا کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے ،صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی کے تحت میگاپراجیکٹ شروع کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے،جلالپورپیروالا کیلئے نئے ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں جبکہ جاری ترقیاتی منصوبے اسی مالی سال میں مکمل کئے جائیں گے، جلالپور پیر والا میں ڈپٹی کمشنر کا کیمپ آفس بنایا جائے گا ،ایم این اے راناقاسم نون نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے کیمپ آفس کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں مزید تیزی آئے گی، ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔جلالپور سے نامہ نگار کے مطابق کھلی کچہری میں لوگوں کی زیادہ شکایات شہر میں صفائی کی خراب صورتحال، تجاوزات اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے تھیں۔
تازہ ترین