• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا 3:سال سے غیرحاضرکلرک کو مراعات کے ساتھ بحال کرنے کافیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے رجسٹرار آفس نے 3سال تک ڈیوٹی سےغائب رہنے والے کلرک کو انکوائری کمیٹی کےفیصلے کے باوجود مراعات کے ساتھ بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہےکہ جونیئرکلرک یاسرخان 3برس قبل بغیر چھٹی بیرون ملک چلاگیا اور یونیورسٹی حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،لیکن تنخواہ نکلواتا رہا گزشتہ برس یاسرخان نے بحالی کیلئے درخواست دی جس پر انکوائری کمیٹی بنادی گئی ، کمیٹی نے پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کرنے اور نکلوائی گئی 7لاکھ روپے فوری واپس لینے کی سفارش کی،انکوائری کمیٹی نےیاسرکی تنزلی کرکے کم درجے کی پوسٹ پر 5سال کئے بغیر کسی ترقی کے تعینات کرنے اور اس کی غیر حاضری کے عرصے کو بغیرپیسوں کے چھٹی تصورکرنے کی سفارش کی ،تاہم رجسٹرار صہیب راشد خان نے ذاتی شنوائی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے ہٹ کریاسرخان کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا،بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس سے ان کو آسان اقساط میں تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے،ذرئع کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ لکھتے ہوئے پیڈاایکٹ کی غلط تشریح کی گئی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو اس کیس سے لاعلم رکھاگیا، اس صورتحال میں ایڈمن بلاک کی کلرکوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، رابطہ کرنے پر رجسٹرار جامعہ زکریا صہیب راشد خان نے جنگ کو بتایا کہ یاسر خان بطور جونیئر کلرک بھرتی ہوا تھا تنزلی وہاں ہوتی ہے جہاں ترقی ہوئی ہو۔
تازہ ترین