• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات کی بڑی وجہ سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے:انچارج سیفٹی سیل پیپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (PEPCO) کے انچارج سیفٹی سیل طفیل احمد شیخ نے کہاہے کہ بحیثیت مسلمان جان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اوریہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے،پاور سیکٹر میں فیلڈ میں کام کے دوران مہلک حادثات کی بڑی وجہ سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور اس سے منسلک اصولوں کو مناسب انداز میں نہ سمجھنے اور اسے غلط انداز سے لاگو کرنا ہے،وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں سیفٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جنرل منیجرآپریشن میپکو ناصر رشید نے بھی خطاب کیا،ریجنل چیئر مین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نےکہا کہ لائن سٹاف اپنی قیمتی زندگی ، اپنی فیملی اور بچوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں، بعدازاں سیفٹی اصولوں پر عمل کرنے کے حوالے سے تمام افسران سے حلف بھی لیا گیا۔
تازہ ترین