• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹری ورکرز سٹرکوں کی دھلائی میں لگ گئے، یونین کونسلوں میں صفائی کا کام ٹھپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ ہفتہ صفائی میں مصروف ہے ، 50فیصد سینٹری ورکرز 68 یونین کونسلوں کو چھوڑ کر سٹرکوں کی دھلائی میں لگ گئے جس کی وجہ سے یونین کونسلوں میں صفائی کا کام ٹھپ ہو گیااور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ، شہریوں نے سابق چیئرمینوں کے پلیٹ فارم سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر غور شروع کردیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈ ی سی ملتان و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے اور سیکڑوں سینٹری ورکرز اس مہم میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
تازہ ترین