• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:آئی جی پولیس کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے آئی جی پولیس کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے، فاضل عدالت میں بوریوالا سے ریٹائرڈ اے ایس آئی منیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ اسے دوران ملازمت ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برطرف کردیا گیا جس پر آئی جی پنجاب کو اپیل کی،انہوں نے 3 اپریل 2005 کو بحالی کے آرڈر جاری کرتے ہوئے ادائیگیاں کرنے کا بھی حکم دیا لیکن ریٹائرمنٹ کے وقت 402 روز کی تنخواہ کاٹ لی گئی اور پنشن بھی نہیں دی جارہی ، ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست میں ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے قانونی کے مطابق عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے پر درخواست داخل دفتر کردی ہے، عدالت میں مختار احمد نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شجاع آباد میں فیڈرل لینڈ کمیشن نے 100 کنال اراضی الاٹ کی لیکن وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر فاضل عدالت سے رجوع کیا تو 7 اگست کو عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو الاٹمنٹ کے حوالے سے قانون کے مطابق 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا لیکن ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، جسں پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے عدالت میں پیش ہو کر رپورٹ کر دی۔
تازہ ترین