• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی آپریشن جاری،مختلف علاقوں میں سڑکوں کی دھلائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ملتان شہر میں ہفتہ صفائی پانچویں روز بھی جاری رہی،گزشتہ روز ڈیرہ اڈاچوک سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں کی دھلائی کی گئی،مکینکل سوئیپر،واٹر ٹینکر اور خصوصی سینٹری سکواڈ نے شاہراہوں کی واشنگ میں حصہ لیا،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے واشنگ کے عمل کا جائزہ لیا، ایم ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے میکانزم میں مثبت تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، تمام اہم سڑکوں کی روزانہ مکنیکل سوئپنگ ہوگی،مکینکل سوئپنگ صبح 3 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ہوگی،عیدگاہ سے رشید آباد چوک ،9 نمبر چونگی فلائی اوور اور کچہری فلائی اوور ،اولڈ بہاولپور روڈ،نشتر اور گیلانی فلائی اوور کی روزانہ مکینکل سوئیپنگ ہوگی اورشہر کی تمام اہم شاہراہوں پر پانی کا چھڑکائو ہو گا،شہر کی سڑکوں اور مارکیٹوں کی صفائی کے لئے ڈبل شفٹ کاآغاز کردیا ہے،3 گاڑیوں پرمشتمل صفائی سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں،ایک سکواڈ خیام سینما سے بوسن روڈ اور اطراف کی مارکیٹوں کی صفائی کرے گا،دوسراخیام سینما سے کلمہ چو ک اور ایس پی چوک تک ڈیوٹی دے گا جبکہ تیسرا موبائل سکواڈ گھنٹہ گھر سے کچہری اور ایم ڈی اے کے راستے نشتر اور ابدالی روڈ تک صفائی کرے گا۔ منیجرآپریشن داؤد مکی اور ڈپٹی منیجر آپریشن انوارالحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین