• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، متعد د ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعد د ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ریحان ، کلیم ، محمد علی کوگرفتار کیا، ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر محمد سلیم ، مختیار ، عبدالغفار ، حبیب اللہ جبکہ بھیک مانگنے پر آسیہ بی بی ، نسرین بی بی ، پتنگیں فروخت کرنے پریاسین کیخلاف مقدمات درج کئے گئے جوا کھیلنے پر عسکری ، منیر حسین ، محمد اطہر حیات، شہباز احمد ، امتیاز اور محمد معاویہ کو گرفتار کرکے 34ہزارروپے برآمد کر لی گئی غیر قانونی رہائش اختیار کرنے پر کاشف ، عامر اکبر ، زوہیب ، وقاض ، شفیق ، شہزاد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ، کاررینٹ پر لیکر خورد برد کرنے کےالزام میں تھا نہ ممتاز آباد پولیس نے گلزیب کالونی کے رہائشی حاجی متین کی درخواست پر عبدالمنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، سڑک کے درمیان میں ریڑھی کھڑی کرکے ٹریفک روانی کو متاثر کرنے پر تھا نہ سیتل ماڑی پولیس نے عبدالوحید، محمد بوٹا، شہزاد اور عبدالقدیر کیخلاف مقدمات درج کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں، دھوکہ دہی سے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانے پر تھا نہ گلگشت پولیس نےرضوان کی درخواست اس کے سالےمعظم حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، اونچی آواز میں ڈیک پر گانے چلانے پر تھا نہ قادرپورراں پولیس نےرکشہ ڈرائیور طارق کیخلاف سائونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، بوگس چیک دینے کے الزام میں ممتاز آباد پولیس نے رفیق کی درخواست پر جمیل احمد ، گلگشت پولیس نے عمران کی درخواست پر محمد علی ، تھانہ زکریا پولیس نے محمد امین کی د رخواست پر قاسم جبکہ نیوملتان پولیس نے واجد حسین کی درخواست پر ہارون کیخلاف مقدمات درج کر لئے، جعلی دستاویزات تیار کرکے حشمت اقبال کی جائیداد ہتھیانے کے الزام میں سب رجسٹرار سٹی کامران بخاری کی درخواست پر تھا نہ چہلیک پولیس نے خضر حیات ، یوسف ، ظفر اقبال اور اشتیاق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے محمد اعظم کی درخواست پر زمین پر قبضے کی کوشش کے الزام میں 10افر اد کاشف ، رمضان او رسعید وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، رقم خورد برد کرنے کے الزام میں محمد آکاش کی درخواست پر لوہاری گیٹ پولیس نے اس کی ساس شہناز بی بی کیخلاف مقدمات درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین