• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف سب انسپکٹر سمیت 3اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پرسب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے این ایف کو حکم دیا ہے کہ سب انسپکٹر انجم شکیل ، کانسٹیبلوں اسلم اور صہیب شوکت کوگرفتار کرکے 11 نومبر کو عدالت پیش کریں، سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم مقبول احمد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تشدد کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان مشتاق احمد، رجب فیصل، فہد اور محبوب کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے بجلی چوری کرنے کے ملزم گلفام علی اور منشیات کے ملزم ناصرکو اقبال جرم کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین