• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچیومنٹ ایوارڈدوبارہ منعقد کرکے ایف پی سی سی آئی کی توہین کی گئی

پشاور(نیوزڈیسک)ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹوکمیٹی یوبی جی ایگریسیوگروپ کے ممبر مرزا عبدالرحمان نےکہا ہےکہ ایف پی سی سی آئی نے ساتواں اچیومنٹ ایوارڈ 2019دوبارہ نشر مکرر کر دیا جو کہ اس ادارے کی تو ہین ہے ایوارڈز تقریب کی اطلا ع ایف پی سی سی آئی کے کسی ممبر، ٹریڈ باڈیز ، چیمبر و ایسوسی ایشنز کو نہیں دی گئی تھی ۔جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے صرف چند لوگوں کو مد عو کیا گیا جس کا ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کو کچھ پتہ نہ تھا۔کراچی کے علاوہ کسی چیمبرز و ایسوسی ایشنز کو نہیں بلا یا گیا جس پرپاکستان کی تمام تاجر برادری اور ٹریڈ باڈیز سرا پا احتجاج ہیں ۔تاجر برادری نے مطا لبہ کیا ہے کہ اب الیکشن میں ایسے مفاد پرست عنا صر کو کسی صورت بھی نمائندگی نہ دی جائے۔ گورنر ہائوس میںحالیہ منعقد ہ اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب پر تقریبا ً پانچ لا کھ روپے خر چ ہوئے اور یہ رقم ایف پی سی سی آئی نے ادا کی ہے جبکہ یہ رقم کا روباری براد ری کے چند ہ سے اکھٹی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس غیر جمہوری رویئے کو چیمبرز اور ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر مستر د کرتے ہیں ۔
تازہ ترین