• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہا ہے، حاجی غفران خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے پراونشل چیف آرگنائزر و سابق سینیٹر حاجی غفران خان قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے مہنگائی سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ر کے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے جبکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لائے جانے والے حکمران مہنگائی کے خاتمے کی بجائے چین کی بانسری بجاتے ہوئے سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے کاروبار ی سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے غربت و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکمران معاشی بحران اور مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے دھڑا دھڑ بیرون ملکوں کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبے سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین