• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی اورمشروب ساز کمپنی کے درمیان معاہدہ

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور مشروب ساز کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیاجس پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور کمپنی کے حسن بن عقیل نے دستخط کئے، رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان ،شعبہ کے سربراہان پروفیسر ڈاکٹر سحر نور،ڈاکٹر مصبا ح اللہ، انجینئر سکندر بلال خٹک،ڈاکٹر طارق خلیل کے علاوہ انیس اکبر اور باسط خان بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت کمپنی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان اور فروٹ فار پاکستان مہم کےلئے یونیورسٹی کو دو ہزار پانچ سو پودے عطیہ کریگی جن میں پھلدار درخت بھی شامل ہوں گے۔ وائس چانسلر نےکمپنی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا اور زیادہ زیادہ درخت لگا کر اپنے ارد گرد کے ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اساتذہ، طلبہ اور سٹاف پر زور دیا کہ پودوں کا خیال رکھا جائے مزید درخت بھی لگائے۔حسن بن عقیل نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے پراجیکٹس پر توجہ دے رہی ہے طلبہ سال آخرکے پراجیکٹس کا چنائو ماحولیاتی تحفظ کے تناظر میں کرے تاکہ عوام کو فوائدملے ۔ انہوں نے کمپنی کی جانب سے مشترکہ تحقیق اور پراجیکٹس کے فروغ کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ بعد ازاں وائس چانسلر ودیگر نے پودے لگا کر شجری کاری مہم کا افتتاح کیا۔
تازہ ترین