• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے کانفرنس کمیونٹی سے مقررین کا خطاب

وقار ملک، کوونٹری ،برطانیہ

گزشتہ دنوں برطانیہ کے شہر کوونٹری میں کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کوونٹری کی معروف شخصیات تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، حاجی مبارک کیانی ، چوہدری اللہ دتہ ، راجہ اصغر نمبل، حاجی فتخاراور دیگر نے خطاب کیا،مقرین نے کہا کہ کوونٹری کےعوام کشمیر یوں کے ساتھ ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں اور ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے لیے آواز بلند کرتے ہیں ۔

لندن میں ہونے والےگزشتہ مظاہرے میں مظاہرین کو خوب گرمایا گیا، مختلف نعرے اور ملی نغموں سے ماحول پرجوش ہوگیا۔ بھارت کے خلاف نعروں میں اور کشمیر کے حق میں نعرے اس قدر زوردار اور جوش سے بھرپور تھے کہ غیرملکیوں نے بھی نعروں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور ان کی ویڈیو اور تصاویر بناتے رہے۔ حاجی افتخار کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئےانھیں سکون محسوس ہوتا ہے کیونکہ بھارت انسانیت کا قتل کر رہا ہے وہ ایک خونی ملک ہے ،بھارت نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں ۔

چوہدری اللہ دتہ المعروف چوہدری اے ڈی نے کہا کہ میرے نعروں میں جذ بات کا ہونا اس بات کے نشاندھی ہے کہ ہم کشمیریوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان پر اپنی جان بھی لٹا سکتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر برطانیہ بھر سے کشمیری باہر نکلیں گے اور بھارت کے درو دیوار کو اپنے فلک شگاف نعروں سے ہلا کر رکھ دیں گے ۔کوونٹری سے سیکڑوں کے تعداد میں لوگ کشمیر کے معصوم عوام کے لیے لندن پہنچیں گے ۔

 تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن برپا نہیں ہو سکتا، آج تحریک کشمیر نے معصوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا میں اجاگر کر دیا ہے۔ 

نریندر مودی سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وقت ہے کہ ہم متحد ہوں اور 27 اکتوبر کا لندن احتجاج کامیاب بنائیں ،ہمیں یقین ہے کہ پارلیمنٹ کی مصروفیت کے باوجود پارلیمینٹیرین ہمارے احتجاج میں آئیں گے، کیونکہ ہم انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ راجہ امجد نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت سے جڑا ہوا ہے۔ہمیں یوم سیاہ منانے کے لیے اکھٹے ہونا ہے۔27 اکتوبر کو بھارت نے غاصبانہ قبضہ کیا، ہمیں اس دن دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیریوں کو انصاف دلوائیں۔

تازہ ترین