• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں تاجدارختم نبوت کانفرنس آج منعقد ہوگی

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) آج مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے زیراہتمام 40ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے لئے جامع مسجد غوثیہ لی برج والتھم سٹو لندن زیرسرپرستی مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر پیرسید عبدالقادر شاہ گیلانی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ برطانیہ بھر سے قافلے علماء کرام کی قیادت میں شرکت کریں گے ایسے ہی ویسٹ مڈ سے کثیر تعداد میں علماء کرام، مشائخ عظام شریک ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، حافظ فاروق چشتی، علامہ برکات چشتی، قاری محمد امین نقشبندی، مفتی محمد نذیر نقشبندی، قاری ذوالکفل حسین، علامہ نذیر مہروی سمیت دیگر عقیدت مند شریک ہوں گے۔ سالانہ کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت سمیت دیگر درپیش ایشوز پر تفصیلاً گفتگو ہوگی، کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
تازہ ترین