• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آزادی مارچ، جمہوری انداز میں نمٹیں گے، مارشل لاء کا خطرہ نہیں، شاہ محمود

ملتان(مانیٹر نگ سیل،نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری رائے میں ملک میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں ہیں، آزادی مارچ والوں سے ایسے نمٹیں گے جیسے جمہوریت میں نمٹا جاتا ہے، مودی سے کہتا ہوں روک سکو تو روک لو کرتارپور راہداری کھل رہی ہے۔ 

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر سر توڑ کوششیں کیں اور انکی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ نہ ہونے میں کامیاب رہا، ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مارشل لاء کا خطرہ نہیں ہے

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ خطے کا امن خراب نہ ہو، امت کے اتحاد کے مشن پر وزیراعظم ایران اور سعودی عرب کے دورے پر گئے، سعودیہ اور ایران میں کشیدگی کم ہورہی ہے، ہماری کوشش ہے امن کو آگے بڑھائیں اور ٹینشن میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آج ہندوستان دباؤ میں ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اندرونی مسائل میں الجھ جائے، عالمی برادری کی کشمیر سے توجہ ہٹانے پر بھارت پاکستان میں شوشہ چھوڑنا چاہتا ہے۔

 دلی سمجھتا ہے کہ پاکستان اگر اپنے اندرونی مسائل میں الجھ جاتا ہے تو ان کی کشمیر پر سے توجہ آٹھ جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کی کہ مارچ والے اپنا اظہار پرامن انداز میں کریں۔

تازہ ترین