• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر فعال قرضہ پاکستانی معیشت کو بحال کرنے میں نیا خطرہ،امریکی جریدہ

کراچی (جنگ نیوز)امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق بڑھتا غیر فعال قرضہ پاکستانی معیشت کو بحال کرنے میں نیا خطرہ بن سکتا ہے۔ 

آٹھ سال میں پاکستان کے غیر فعال قرضوں میں بلند ترین اضافہ ہوا جون سے اب تک غیر فعال قرضوں کی شرح 23 فیصد بڑھی ہے بلند شرح سود  قرض کی ادائیگی میں مشکلات پید اکر رہی ہے ۔ 

بلوم برگ کے مطابق صنعتی پیداوار متاثر ہوئی ہے ورک فورس کم کی گئی ہے قومی بینکوں کے بڑھتے غیر فعال قرضے دینے کی صلاحیت کو متاثر کر رہے ہیں۔ 

پاکستان کے غیر فعال قرضوں میں اضافہ آٹھ سال میں بلند ترین ہے، بلند شرح سود قرض کی ادائیگی میں مشکلات پید اکر رہی ہے ، حکومت نے نمو کا ہدف 2.4 فیصد کردیا ہے ایک دہائی میں معاشی نمو کا ہدف کم ترین ہے۔

تازہ ترین