• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھل،نجی کلینک عملے کی غفلت چار نومولودبچے جاں بحق

ٹھل(نامہ نگار) ٹھل میں نجی اسپتال عملے کی غفلت کے باعث چار نومولود بچے دم توڑ گئے، تفصیلات کے مطابق ٹھل میں جونگل موڑ پر واقع ڈاکٹر اسرار نوناری کے نجی اسپتال میں چار نومولود بچے جن کو شیشے مین رات کے وقت آکسیجن لگی ہوئی تھی ،ان کی آکسیجن سپلائی عملے کی غفلت کے باعث بند ہوگئی جس پروہ دم توڑ گئے واقعے کے بعد شہریوںکی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جبکہ اسپتال میں ڈاکٹر اسرار اور ان کا عملہ فرار ہوگیا دوسر جانب اسسٹنٹ کمشنر ٹھل ،مختیار کار اور پولیس اسپتال پہنچ کر اس کو سربمہر کردیا ،جبکہ ایک متوفی بچے کے ورثاء کی جانب سے مدعیت میں اے سیکشن پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے ایس ایچ او اے سیکشن صبغت اللہ جتوئی نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین