• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد،ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک ہی رات میں 4نوزائیدہ جاں بحق

حافظ آباد/لاہور(نمائندگان جنگ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے نرسری وارڈ میں ایک ہی رات میں 4نوزائیدہ بچے دم تو ڑ گئے جس کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں تین افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کے مطابق نرسری وارڈ میں ایک ہی رات میں فوت ہونے والے 4 میں سے تین بچے قبل از وقت پید اہونے کے باعث جبکہ چوتھابچہ بہت ہی کمزور پیدا ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔ اور ان تمام بچوں کی عمریں ایک سے سات دن کی تھیں۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث والدین کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں چلڈرن ہسپتال لاہور لیجانے کو کہا گیا لیکن بچوں کے والدین نے انکا علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہی کرنے کو کہا اور اس ضمن میں والدین نے تحریری طور پر ہسپتال انتظامیہ کو لکھ بھی دیا۔
تازہ ترین