• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ، 8سالہ بچی سے ز یا دتی کرنیوالا اسکول چوکیدار گرفتار

چارسدہ ( نمائندہ جنگ) خانمائی پولیس کی بروقت کارروائی ،سرکی میں سکول کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا شیطان صفت چوکیدار گرفتار،ملزم نے اقرار جرم کر لیا ۔ چھٹی کے بعد شیطان صفت ملزم نےبچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاکر زیا دتی کا نشانہ بنایا ،ڈی ایس پی آیاز محمود خان نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ 18اکتوبر کو تھانہ خانمائی کی حدود میں سکول کی 8سالہ بچی کے ساتھ چوکیدار بلال اصغر ولد کریم خان ساکن سرکی نے اپنے گھر کے اندر جنسی زیادتی کی افسوسناک واقعہ کا ڈی آئی جی محمد علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کو ملزم کی فوری گرفتاری اور متاثرہ بچی کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ڈی پی او چارسدہ نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں تفتیشی اور ٓاپریشنل ٹیمیں تشکیل دیں ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ خانمائی بہرمند شاہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر سمیت دیگر ماہر پولیس افسران شامل تھے ۔
تازہ ترین