• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن مستعفی،حکام پر من مانیوں کا الزام

پشاور (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف گورنرز کے 2ارکان کے بعد چیئرمین نے بھی استعفیٰ دے دیا ۔بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رحمٰن نے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے حکام کی من مانیوں کی وجہ سے مستعفی ہو رہے ہیں،بورڈ اور انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے ایسی صورتحال میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈائریکٹر آپریشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالو ایشن کااکتوبر اور نومبر کے آخر میں کنٹریکٹ ختم ہونے والا ہے باقی چار ڈائریکٹرز میں سے تین اور منیجرز کی تمام 11 آسامیاں آغاز ہی سے خالی ہیں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد کمیشن چلانے کیلئے کوئی نہیں ہوگا ۔
تازہ ترین