• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے فائرنگ سے شہید نوجوان کی میت پاکستان کے حوالے کردی

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے واہگہ اٹاری بارڈر کے قریب غلطی سے سرحد پار کر نے والے پاکستانی نوجوان کی میت پاکستان کے حوالے کر دی جسے انہوں نے بدھ کی سہ پہر کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والا 19سالہ نوجوان گل فراز ولد محمد سعید واہگہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر چلتا ہوا بھارتی علاقے میں داخل ہو گیا ۔ بی ایس ایف حکام نے گل فراز پر فائرنگ کر دی جس سے وہ بھارتی علاقے میں ہی گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بی ایس ایف حکام اس کی لاش کو اپنے ساتھ لے گئے۔
تازہ ترین